اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے پاکستان میں بدامنی کو ایک بار پھر فروغ دیا جارہا ہے، خود کش حملوں میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے ، مہنگائی ،بے روزگاری اور ظلم کا نظام رائج ، ہر طبقہ پریشان ہے، تمام مسائل کا حل رجوع اللہ اور تعلق باللہ ہے، باکردار اور باصلاحیت لوگ ہی پاکستان کو مسائل کے چنگل سے آزاد کرسکتے ہیں، قرآن کتاب انقلاب ہے یہ دلوں کی دنیا کو بدلتی ہے ، انفرادی زندگی میں انقلاب برپا ہوتا ہے۔
سراج الحق نے مزید کہاجماعت اسلامی مسجد ہو کھیل کے میدان ، ایوان ہو یا منڈی ، تعلیمی ادارہ ہو یا بازار تمام جگہوں میں ایک ایسا ماڈل بنانا چاہتی ہے جو ایک مثالی معاشرے کے قیام کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے، غوری ٹاو¿ن کا اسلامک سنٹر بھی ایک مثالی کام کرے گا اور یہاں کے مسائل کابہترین حل پیش کرے گا۔
پاکستان میں بدامنی کو پھر فروغ دیا جارہا ہے:سراج الحق


















