لندن: ( ) فیفا نے کلب ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کو ایک ارب ڈالرز سے زائد انعام دینے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کلب ورلڈ کپ رواں سال 14 جون سے 13 جولائی کے درمیان امریکا میں منعقد ہو رہا ہے۔
فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو نے کہا رواں سال ممکنہ طور پر 2 ارب ڈالرز تک آمدنی کی امید ہے جسے کلب ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹیموں اور دنیا بھر کے کلب فٹ بال کے لیے وقف کیا جائے گا، فیفا ایک ڈالر بھی نہیں رکھے گا۔
فیفا کلب ورلڈ کپ کیلئے ایک ارب ڈالرز سے زائد کی انعامی رقم مقرر


















