سرکاری افسروں کے اثاثے ڈکلیئرکرنے کیلئے ستمبر تک کی ڈیڈ لائن

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کے مطالبے پر سرکاری افسروں کے اثاثے ڈکلیئرکرنے کیلئے ستمبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر اثاثے ڈکلیئرکرنے کیلئے ڈیجیٹل پورٹل لانچ کیا جائے گا، وزارت خزانہ ،کابینہ ڈویژن کا تیار ڈرافٹ آئی ایم ایف کو دیا جائے گا، تمام افسروں پر اپنے اثاثے ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔