اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات اہم مرحلے میں داخل، سرکاری شعبے میں چلنے والی کمپنیوں پر ضائع رقوم ،فنانشل مانیٹرنگ یونٹ پرمزید تفصیلات طلب کر لی گئیں۔
قرض پروگرام پرپالیسی مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف مشن وزارت خزانہ پہنچا، معاشی ٹیم کی قیادت وزیر خزانہ اورنگزیب ،آئی ایم ایف وفد کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی،وزیر خزانہ اورنگزیب نے وفد کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دی، چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال بھی مذاکرات میں شریک رہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جولائی سے فروری تک معاشی اعشاریوں پر پریزنٹیشن دی گئی،ذرائع کے مطابق وفد کو مالیاتی خسارے، پرائمری بیلنس، صوبوں کے سرپلس، ریونیو کلیکشن پر تفصیلات پیش کی گئیں، رواں مالی سال کیلئے جولائی سے جنوری تک ریونیو پر بات ہوئی، اکنامک ، بجٹ ، ایکسٹرنل فنانس ، ریگولیشنز ونگ، ڈی جی ڈیٹ پر بریفنگ دی گئی،حکام نے بتایاجولائی سے دسمبر مالیاتی خسارہ ایک ہزار 537 ارب ریکارڈ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ایف ایم یو کو ملنے والی تازہ ترین اطلاعات ،بینکوں کی ٹرانزیکشن رپورٹس کی بنیاد پر محصولات میں اضافے کی حکمت عملی پر بھی سوال کیا گیا،نان بینک ٹرانزیکشنز پرتفصیلی معلومات طلب کی گئیں، معلومات سے فائدہ اٹھانے کا طریقہ کا ر معلوم کیا گیا،پاکستان آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں چین آوٹ لیٹس پر انوائس مشینوں کی کارکردگی پر بھی سوالات ہوئے، ایف بی آر کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا،مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، معاملات کامیابی سے طے پا گئے تو پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط ملنے کی راہ ہموار ہو گی۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















