اسلام آباد: (بیورورپورٹ) جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئندہ ہفتے کیلئے 5 رکنی آئینی بنچ تشکیل دےدیا گیا،5 رکنی آئینی بنچ آئندہ ہفتے سے مقدمات کی سماعت کرے گا۔
بنچ میں جسٹس عامر فاروق کو بھی شامل کیا گیا ،بنچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں، 5 رکنی آئینی بنچ 10 مارچ سے 14 مارچ کیلئے تشکیل دیا گیا۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ تشکیل

















