لاہور (اپنے نمائندے سے) اوقاف داتا دربار زیڈ اے کا رمضان المبارک میں نماز تروایح پر سکیورٹی انتظامات فول پروف بنیادی سہولیات کی فراہمی پر نمازیوں کا اظہار اطمنان ،یومیہ 20تروایح کی ادائیگی پہلی 10تروایح کی امامت مفتی فیصل جماعتی جبکہ آخری 10مفتی رمضان سیالوی کے ذمہ ، زیڈ اے شیخ جمیل کا کہنا ہے کہ نمازیوں کو موسم کی مناسبت سمیت عمر رسیدہ نمازیوں کیلئے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔محکمہ اوقاف داتا دربار انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک میں ہر سال نماز تروایح کا اہتمام کرتا ہے جس میں یومیہ کی بنیاد پر ہزاروں نمازی شامل ہوتے ہیں اس حوالہ سے زیڈ اے داتا دربار کی طرف سے نمازیوں اور زائرین کیلئے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے مسجد داتا دربار میں یومیہ 20 نماز تراویح کے نوافل کی ادائیگی کی جا رہی ہے جو کہ ابتدائی 10نماز تروایح کی امامت مفتی فیصل جماعتی اور باقی 10نماز تراویح مفتی رمضان سیالوی امامت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ نماز تروایح کے دوران تلاوت کی جانے والی آیات پر درس دیا جارہا ہے تاکہ نمازیوں کو معرفت کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ زیڈ اے داتا دربار شیخ جمیل نے کہا کہ مسجد داتا دربار میں نماز تراویح کا اہتمام حسب سابق کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نمازیوں اور زائرین کے جان و مال کو تحفظ کی فراہمی کی خاطر سکیورٹی کو فول پروف بنایا گیا ہے جس میں نمازیوں اور زائرین کو داخلہ کے وقت تین مقامات پر چیک کیا جا رہا ہے جس کے بعد داخل ہونے کی اجازت ہے نمازیوں کیلئے وضو اور طہارت کیلئے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں جبکہ موسم کی مناسبت سے اے سی اور پنکھوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے اور مسجد میں صفائی کو بھی یومیہ کی بنیاد پر یقینی بنایا جارہا ہے مزید ان کا کہنا تھا کہ عمر رسیدہ نمازیوں کے لئے کرسی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ نماز تروایح اور زائرین کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ مزید ضرورت کے مطابق اصلاحات بھی کی جاتی ہیں۔
داتا دربار، نماز تراویح پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات، شہریوں کا اظہار اطمینان
















