ساحلی علاقوں کو سمندربرد ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے: احسن اقبال

کراچی (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے ساحلی علاقوں کو سمندر برد ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے،شہر قائد میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا موسمیاتی تبدیلی کے باعث 2022 میں بدترین سیلاب کا سامنا کیا، تمام شعبوں میں بہتری کےلئے ٹیکنالوجی کواپنانا ہوگا، سیلاب سے سندھ سمیت پورا ملک متاثرہوا، ساحلی علاقوں کوسمندربرد ہونے سے بچانے کےلئے اقدامات کرنا ہوں گے،ہم سب کو مل کر کام کر ہوگا اور آبادی کے لحاظ سے وسائل کو بڑھنا ہوگا،سکھر حیدر آباد موٹروے پر رواں سال کام شروع ہو جائےگا، ملک میں ترسیلات زر 30 فیصد تک بڑھ رہی ہیں، پاکستان کو اقتصادی لانگ مارچ پر گامزن کرنا ہے، ملک کے بہترمستقبل کی کنجی سیاسی استحکام برقرار رکھنے میں ہے، تھر کا علاقہ پاکستان کی توانائی کا مرکز بن رہا ہے، تھر کے کوئلے کے ذخائر سے سستی توانائی کا حصول ممکن ہے، برآمدات میں اضافے کیلئے سستی توانائی کا حصول ترجیح ہے،وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا نگران حکومت میں ارسا نے غلط فیصلہ کیا تھا، وہ سی سی آئی میں اپنا موقف رکھیں گے، کینال نہیں بن سکتے، مجھے کسی ہڑتال یا قانون ہاتھ میں لینے کی ضرورت نہیں، اعداد وشمارکےساتھ موقف کا دفاع کرسکتے ہیں، ہمارا اعتراض ہے ہمیں اپنے حصے کا پانی پورا نہیں مل رہا، ٹیلی میٹرنگ کےذریعے پتہ چل جائے گا، یہ کوئی سیاسی جنگ نہیں ہے۔