بجٹ میں تنخواہ دارطبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے:وزیر خزانہ
لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا اللہ کا شکر ہے ملک میں معاشی استحکام آ رہا، سٹاک مارکیٹ اوپر جا رہی ہے،کاروباری حضرات سے ملاقاتیں شروع کردیں،بجٹ میں تنخواہ دارطبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا ایف بی آر میں اصلاحات پر بھی کام کر رہے ہیں، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ ہے، آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیکس نظام میں بہتری آئی ، رئیل سٹیٹ میں بھی ٹیکس بہتری آئی ، رئیل سٹیٹ سیکٹر میں سٹہ بازی نہیں چلنے دیں گے، تعمیراتی انڈسٹری کی سپورٹ کےلئے کام کر رہے ہیں،ملک کو پرائیویٹ سیکٹر ہی آگے لے کر جائے گا،سینیٹر اورنگزیب نے کہا معاشی لحاظ سے ہم آگے کی طرف بڑھ رہے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا، گروتھ کو تسلسل کیساتھ آگے لیکر جانا ہے، مسلسل ٹیکس چوری سے امور حکومت نہیں چلایا جاسکتے ہیں، سیلز ٹیکس کی چوری اور جعلی انوائس اب قابل قبول نہیں ہوگی، کاروباری طبقے کی بجٹ تجاویز ابھی سے وصول کر رہے ہیں، حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر کیے، شرح سود میں مسلسل کمی ہوئی، ملک کی معیشت درست سمت بڑھ رہی ہے، وزیراعظم معیشت کا رخ موڑنے کےلئے متحرک رہتے ہیں، حکومت معیشت کے عارضی نہیں بلکہ مستحکم فروغ کےلئے کوشاں ہے، معاشی اصلاحات پر سختی سے عمل درآمد کر رہے ہیں، کسٹم کا نظام کئی دنوں سے کم کرکے 18 گھنٹے پر لائے، کسٹم کلیئرنس کےلئے رکاوٹیں دور کی ہیں، ٹیکس اصلاحات میں جدت کےلئے ٹرانس فارمیشن کر رہے ہیں، سرکاری اداروں کی اصلاحات پر رائٹ سائزنگ کررہے ہیں، سرکاری اداروں کی اصلاحات کی رائٹ سائزنگ پی ٹی آئی دور میں شروع ہوئی،وزیر خزانہ نے کہا سعودی عرب، دبئی اور واشنگٹن سے ہوکر آیا ہوں سب سے ملاقات ہوئی اوورسیز پاکستانیوں میں کوئی ناراضی نہیں، روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہوا ،ملک کی ترسیلات زر35ملین تک پہنچ چکی ہیں، تعمیراتی انڈسٹری کی سپورٹ کےلئے کام کررہے ہیں۔
















