پاکستان کاعزم قابل تعریف،تعاون بڑھانے کیلئے پرامید ہیں،IMF

اسلا م آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف نے کہاہے پاکستان کاعزم،سنجیدگی قابل تعریف،تعاون بڑھانے کیلئے پرامید ہیں۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے مشن کے دورہ پاکستان پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا مشن کا مقصد 6 بنیادی ریاستی امور گورننس، بدعنوانی کے خطرات کا ابتدائی جائزہ لینا تھا،آئی ایم ایف حکومت پاکستان کی سنجیدگی و عزم کو سراہتا ہے، ٹیم رواں سال کے آخر میں مزید معلومات اکٹھی کرنے کےلئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

بیان میں کہا گیا آئی ایم ایف ٹیم گورننس، شفافیت، اقتصادی نتائج بہتر بنانے کے مواقع تلاش ،حتمی جائزے کی تیاری میں مدد حاصل کرنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی،مشن نے دورے میںاہم ملاقاتیں کیں،منی لانڈرنگ ،دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد امور کا بھی جائزہ لیا۔