بیٹنگ ،باﺅلنگ،فیلڈنگ فیل،کیویز نے شاہینوں کو 60 رنز سے پچھاڑ دیا
کراچی:(بیورورپورٹ،ایم این پی)بیٹنگ ،باﺅلنگ،فیلڈنگ فیل،نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میںپاکستان کو 60 رنز سے شکست دےدی۔
نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرنیوزی لینڈکو پہلے کھیلنے کی دعوت دی،کیویز نے ول ینگ ، ٹام لیتھم کی شاندار سنچریوں کی بدولت5وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز کابڑا مجموعہ سکور بورڈ پر سجایا،خگلین فلپس نے بھی61 رنز کی زبردست اننگز کھیلی،پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ ،حارث روف 2، 2 ،ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بڑے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم بالکل بے بس نظر آئی،روایتی ٹک ٹک بیٹنگ نے شکست میں اہم کردار ادا کیا،کسی بھی بیٹسمین نے ذمہ داری دکھانا گوارا نہ کیا،وکٹ پر آتے اور جاتے گئے،پوری ٹیم 260پر چلتی بنی،خوشدل 69،بابر اعظم 64رنز بناکر نمایاں رہے،کیویز نے میچ 60رنز سے اپنے نام کرلیا۔


















