پاکستانیز خبردار، ہوشیار اورتیار‘چیمپئنز ٹرافی کا کل سے آغاز
لندن (مشرق نیوز)پاکستانیز خبردار، ہوشیار اورتیار‘چیمپئنزٹرافی کا( کل) بدھ سے پاکستان میں آغاز ہو رہا ہے میگا ایونٹ کی چمچاتی ٹرافی کیسے تیار کی گئی آئی سی سی نے ویڈیو جاری کر دی ہے۔چیمپئنز ٹرافی کا میلہ(آج) سے پاکستان کی میزبانی میں سج رہا ہے۔ 8 ٹیمیں ایک ٹرافی کیلئے 19 فروری سے 9 مارچ تک میدانوں میں اتریں گی۔میگا ایونٹ کی یہ ٹرافی کیسے تیار کی گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس حوالے سے ایک خصوصی ویڈیو جاری کر دی ہے جس میں ٹرافی کی تیاری کے مراحل دکھائے گئے ہیں۔اس دلکش ٹرافی کو انگلینڈ کے تھامس لائٹ نے ڈیزائن کیا ہے۔ویڈیو میں اظہار خیال کرتے ہوئے تھامس لائٹ نے کہا کہ آئی سی سی کیلئے ٹرافی تیار کرنا اعزاز ہے۔ اچھی ٹرافی تیار کرنے میں کافی دبا ہوتا ہے اور چیمپئنز ٹرافی کی خوبصورت ٹرافی کی تیاری میں بڑی محنت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز کل سے ہو رہا ہے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونے والے افتتاحی میچ میں میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔میگا ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ بھارت اگر فائنل میں پہنچا تو یہ بڑا مقابلہ دبئی بصورت دیگر قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

















