ہونہار سکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم،طلبہ بس پڑھنے پر توجہ دیں،مریم نواز

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا، ہونہار سکالر شپ سکیم کےلئے طلبہ واٹس ایپ،لینڈلائن نمبراور سوشل میڈیا پررجوع کر سکتے ہیں ، صبح9بجے سے شام5تک ہونہار سکالر شپ ڈیسک طلبہ کی رہنمائی کرے گا۔

ہونہار سکالرشپ کے ڈیسک پر انفارمیشن اور درپیش ممکنہ شکایات کے فوری حل کےلئے رابطہ کیا جا سکے گا، طلبہ ہونہار سکالر شپ کےلئے ہیلپ لائن نمبر042-99231903-4پر رابطہ،0303-4002777 اور0303-4002999 پر واٹس ایپ کر سکتے ہیں، ہونہار سکالر شپ کےلئے آن لائن complainthonhaar@punjabhec.gov.pkپر رابطہ کیا جا سکتا ہے، ہونہار سکالر شپ کےلئے آن لائنhonhaar@punjabhec.gov.pkپر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مریم نوازنے کہا ہونہار طلبہ بس پڑھنے پر توجہ دیں،فیس کی ادائیگی حکومتی ذمہ داری ہے،دل چاہتا ہے طلبہ کےلئے تمام وسائل لاکر پیش کردوں،پنجاب کا ہر طالبعلم ،طالبہ میری بیٹی ،بیٹے کی مانند ،ماں بن کر سوچتی ہوں۔