ججز تبادلے آئین کے تحت،نیا حلف اٹھانے کی ضرورت نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ججز تبادلے آئین کے تحت،نیا حلف اٹھانے کی ضرورت نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنیارٹی تبدیل کرنے کےخلاف 5ججز کی ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے رجسٹرار کو فیصلے کی کاپی متعلقہ ججز کو بھیجنے کی ہدایت کر دی۔

تحریری فیصلے کے مطابق 3صوبائی ہائیکورٹس سے ججز تبادلے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبدیل کی گئی سنیارٹی لسٹ برقرار رہے گی ،لاہور ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہو کر اسلام آباد ہائیکورٹ آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر پیونی جج برقرار رہیں گے،صوبائی ہائیکورٹس سے ٹرانسفر ہونے والے ججز کو دوبارہ نیا حلف اٹھانے کی ضرورت نہیں، ججز کی تعیناتی ،ٹرانسفر میں فرق ہے، دونوں مختلف باتیں ہیں۔

فیصلے میں کہا گیاسرحد پار بھارت میں تو ججز کا ٹرانسفر عام بات ہے، بھارت کی طرح پاکستان میں ٹرانسفر پالیسی نہیں لیکن صدر پاکستان قانون کے مطابق ٹرانسفر کرسکتے ہیں، بھارتی ہائی کورٹس کے ججز کے حلف کا متن بھی فیصلے میں شامل کیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاقانون کے مطابق ججز کو دوبارہ حلف لینے کی ضرورت نہیں، ججز کے حلف کا متن بھی فیصلے کا حصہ ہے،جج کا ٹرانسفر ہوتا ہے تو ہائی کورٹ جج کے طور پر سٹیٹس رہتا ہے تبدیل نہیں ہوتا۔