سیمابیہ طاہر گرفتار ورہا، زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سیمابیہ طاہر گرفتار ورہا، زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے گئے،ذرائع کے مطابق پولیس نے سیمابیہ طاہرکو اڈلہ جیل کے گیٹ سے گرفتار کیا بعدازاںضمانت کی تصدیق ہونے پر رہا کردیا۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پیش ہونے پر پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے،جج نے ریمارکس دیئے زرتاج گل خود عدالت میں پیش ہوگئیں ،وارنٹ منسوخ کرتا ہوں،سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔