کراچی:(بیورورپورٹ)چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے کہا ہے کراچی کی 7500 ایکڑ زمینوں کی فائلیں کھول دیں تو دنگل مچ جائے گا، کشمیر کی زمین سے زیادہ کراچی میں زمینوں کا مسئلہ ہے، سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ کا کوئی سسٹم نہیں، عنقریب سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ کے حوالے سے بڑا ایکشن لیا جائے گا، بلڈرز کے بے شمار مسائل، تمام نکات نوٹ کرلیے ، نیب کا ادارہ بلڈرز کے ساتھ کھڑا ہے، نیب قوانین میں اصلاحات کی گئیں، نیب میں کون سے کیسز اب فائل ہوں گے سسٹم اپڈیٹ کردیا ، دوسرے اداروں میں داخل ہونے والی 85فیصد شکایات نیب میں درج کی گئیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے کہا نیب ادارے پر اعتماد کیا جائے، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، نیب کا نوٹس قانون کے مطابق ہی ہوتا ہے کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، نیب ادارے سے ہونی والی زیادتیوں پر آباد سے معافی چاہتا ہوں، نیب میں شکایات کرنی ہے تو چہرہ ظاہر کرنا ضروری ہے، نیب کو 85فیصد شکایات نامعلوم تھیں۔
چیئرمین نیب نے کہا نیب کے پاس جب مدعی نہیں ہوگا تو شکایات کا ازالہ ممکن نہیں ہوسکتا، اصلاحات کے بعد نیب کے پاس شکایات کا حجم 4500سے گھٹ کر 150 سے 200 پر آگئی ہیں، کسی نیب افسر نے کسی کو غیر قانونی ہراساں کیا شکایت کریں ہر صورت ایکشن ہوگا،آباد بلڈرز کے تمام مسائل میرے علم میں ہیں، سندھ کی زمینوں میں بہت بڑا دھوکہ چل رہا ہے ، کراچی میں 7500ایکڑ زمینوں کے دستاویزات میں جعلسازی کی گئی ،مالیت تقریبا 3 کھرب ہے۔
کراچی میں 7500 ایکڑ زمینوں کی فائلیں کھول دیں تو دنگل مچ جائے گا:چیئرمین نیب

















