اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کےساتھ اگلی قسط کیلئے اقتصادی جائزہ آئندہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے اقتصادی جائزہ مشن کا دورہ پاکستان 2 ہفتوں پر مشتمل ہوگا، نیتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف مشن 14 مارچ تک پاکستان میں قیام کرے گا،مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کی معاشی کارکردگی جانچی جائے گی، 7 ارب ڈالر کے پیکیج کے تحت ایک ارب ڈالر کی قسط کیلئے بات چیت ہوگی،ذرائع کے مطابق مشن جولائی سے دسمبر 2024 تک کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گا،آئی ایم ایف سے اگلی قسط ایگزیکٹیو بورڈ کی حتمی منظوری سے مشروط ہوگی۔
آئی ایم ایف کےساتھ اقتصادی جائزہ آئندہ شروع ہونے کا امکان


















