کور کمانڈر ہاوس حملہ کیس، صوبائی وزیر سمیت 5 ملزم بری

پشاور:(بیورورپورٹ) عدالت نے کور کمانڈر ہاوس حملہ کیس میں صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی ، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عرفان سلیم سمیت 5 ملزموں کو بری کر دیا۔

کیس پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ دولت خان نے کی جنہوں نے پانچوں ملزمان کو بری کرنے کا حکم جاری کیا، بری ہونے والوں میں پی ٹی آئی کے ریجنل صدر عاصم خان، تحصیل ناظم انعام خان بھی شامل ہیں۔