جلاو گھیراو فیشن بن گیا،کور کمانڈرز ہاوس میں توڑ پھوڑ کی گئی،آئینی بنچ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کے فیصلے کےخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دئیے جلاو گھیراو کرنا، توڑ پھوڑ کرنا فیشن بن چکا ،کسی شہری کے گھر گھسنا بھی جرم ہے، 9 مئی کو کور کمانڈرز ہاوس میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی نے کی،درخواست گزار کے وکیل سلیمان راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کل کیلئے معذرت چاہتا ہوں، ٹریفک میں پھنسنے کے سبب نہیں پہنچ سکا، جسٹس امین الدین خان نے کہا جس نے عدالت پہنچنا تھا وہ تو پہنچ گیا تھا،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کوشش کریں دلائل مکمل کر لیں، جسٹس علی مظہر نے کہا سروس معاملات میں ابتدائی سماعت محکمانہ کی جاتی ہے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دئیے 9 مئی واقعات کی فوٹیج ٹی وی چینلز پر بھی چلائی گئی، کور کمانڈرز ہاوسز میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی، آجکل جلاو گھیراو کرنا، توڑ پھوڑ کرنا ایک فیشن بن چکا ہے، 9 مئی واقعات میں ایک گھر میں گھس کر ٹی وی سکرینوں پر ڈنڈے مارے گئے، بنگلہ دیش میں بھی یہی کچھ ہوا، شام میں بھی لوٹ مار کی گئی، یہ کلچر بن چکا ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کسی عام شہری کے گھر گھسنا بھی جرم ہے، جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاملک میں 1973 کا آئین بنا،18ویں ترمیم میں مارشل لاءادوار کے تمام قوانین کا جائزہ لیا گیا وہ کام جو پارلیمنٹ کے کرنے کا ہے، سپریم کورٹ سے کیوں کرانا چاہتے ہیں اگر کوئی ملٹری افسر آیا توسوال کا جائزہ لیں گے، آپ کیس کے اختیار سماعت سے باہر نہ نکلیں، بھارت کی مثال دے رہے ہیں وہاں پارلیمنٹ کے ذریعے قانون میں تبدیلی کی گئی،جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کیا دنیا میں کبھی کہیں کور کمانڈرز ہاوسز پر حملے ہوئے، سلمان راجہ نے کہا جی ہوئے ہیں ،مثالیں بھی دونگا۔

دوران سماعت سلمان اکرم راجہ نے لا ریفارمز آرڈیننس کالعدم قرار دینے کے فیصلے کا حوالہ دیا، جسٹس علی مظہر نے کہا عدالتی فیصلوں میں جو نشاندہی کی گئی کیا اس پر قانون سازی ہوئی،جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دئیے آپ جتنے بھی فیصلوں کے حوالے دے رہے ہیں وہ بلوچستان ہائی کورٹ سے ہوئے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا ملزمان نے ملٹری کورٹس حوالگی کو چیلنج کیوں نہ کیا؟ کیا یہ ملزمان کی جانب سے لاپرواہی نہیں برتی گئی؟،بنیادی حقوق کی حفاظت عدالت کا کام ہے تاہم بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر کوئی آئے بھی تو،جسٹس امین الدین نے ایڈیشنل اٹارنی سے استفسار کیا کیا کسی ملزم نے دوران ٹرائل فوجی عدالت کو چیلنج کیا ہے ؟ جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کیا ملٹری کورٹ کا دائرہ اختیار متعلق کوئی فیصلہ موجود ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا عدالت کو تفصیلات حاصل کرکے آگاہ کروں گا۔