طرابلس (مشرق نیوز) لیبیا میں 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی جس میں پاکستانی شہری بھی سوار تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ لیبیا میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق کشتی لیبیا کے شہر زاویہ کے شمال مغرب میں واقع مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے بتایا ہے کہ حادثے کے حوالے سے وزارتِ خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ متحرک کر دیا گیا، حادثے میں متاثرہ پاکستانیوں کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔ دفتر خارجہ نے لیبیا کشتی حادثے پر معلومات اور مدد کیلئے رابطہ نمبرز بھی جاری کر دئیے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارت خانہ طرابلس سے 03052185882 پر واٹس ایپ کیا جا سکتا ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ طرابلس میں 218913870577+ موبائل فون پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ طرابلس میں 218916425435+ پر واٹس ایپ کیا جا سکتا ہے۔ کرائسز مینجمنٹ یونٹ، وزارتِ خارجہ اسلام آباد پر بھی فون نمبر 0519207887 کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
غیرقانونی تارکین وطن کی ایک اور کشتی سمندر برد، پاکستانیوں سمیت متعدد لقمہ اجل
















