اسلام آباد (مشرق نیوز) سپریم کورٹ میں 8 نئے ججوں کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوگا جس میں سپریم کورٹ کے 8 ججوں کی تعیناتیوں پر غور کیا جائیگا۔
سپریم کورٹ میں 8 نئے ججوں کیلئے پانچوں ہائیکورٹس کے 5 سینئر ججوں کے نام طلب کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے 4 ججوں سمیت ممبر جوڈیشل کمیشن سینیٹر علی ظفر نے اجلاس ملتوی کرنے کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھ رکھا ہے۔
سپریم کورٹ میں نئے ججوں کی تعیناتی، چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا
















