لاہورہائیکورٹ میں مزیدججز کی تعیناتی کیلئے نامزدگیاں طلب


لاہور:(کورٹ رپورٹر)جوڈیشل کمیشن نے لاہورہائیکورٹ میں مزید4ججوں کی تعیناتی کیلئے نامزدگیاں 13فروری تک طلب کرلیں۔

جوڈیشل کمیشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا کہ 4 ایڈیشنل جج پنجاب کی ضلعی عدلیہ سے لئے جائیں گے،فروری کے اجلاس میں مزید4ججوں تعینات کرنے کا فیصلہ ہوا ،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی مشاورت سے چاروں جج ضلعی عدالتوں سے لائے جائیں گے۔