وزیراعظم ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں شرکت کیلئے یو اے ای جائیں گے
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں شرکت کیلئے امارات جائیں گے۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار و دیگر اعلیٰ حکام بھی ساتھ ہوں گے،وزیراعظم کلیدی خطاب میںملکی معیشت، ڈیجیٹل ترقی و حکومتی اصلاحات پر روشنی ڈالیں گے،متحدہ عرب امارات کی قیادت سے دو طرفہ ملاقاتیں ،عالمی رہنماوں، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سی ای اوز سے بھی ملیں گے۔
دفتر خارجہ نے کہاوزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کرےگا، پاکستان ،یو اے ای کے درمیان معیشت، تجارت، مختلف شعبوں میں قریبی تعاون ہے۔

















