مہنگائی میں معمولی ،13اشیا ئے ضروریہ کے نرخ بڑھ گئے

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مہنگائی میں معمولی ،13اشیاءضروریہ کے نرخ بڑھ گئے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.02 فیصد رہی،ہفتہ وار رپورٹ میں بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔