لاہور(قمر عباس )واسا گنج بخش ڈائریکٹوریٹ کی سب ڈویژن راوی روڈ میں ایم ڈی کے کرپشن فری ویژن کو ناکام بنانے کی منصوبہ بندی، آدھی درجن کے قریب ملازمین کو بوگس تنخواہوں کی ادائیگی کا انکشاف، ڈائریکٹر کی پراسرار خاموشی، محکمہ کو ماہانہ لاکھو ں روپے کا مالی نقصان۔ایم ڈی واسا لاہور کا محکمہ کو کرپشن فری بنانے کا منصوبہ کو ناکام کرنے کی خاطر واسا گنج بخش ٹاﺅن کے ڈائریکٹر حامد لال کی پر اسرار خاموشی سے سب ڈویژن راوی روڈ انتظامیہ کی جانب سے ایس ڈی او راوی روڈ کی جانب سے رات ڈسیلیٹنگ گینگ جو کہ دو درجن سے زائد پر قائم ہے، اس میں سے مبینہ طور پر آدھی درجن کے قریب سینی ٹیشن ورکرز کو گھر بیٹھے تنخواہوں کی ادائیگی کا انکشاف کیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر ایس ڈی او راوی روڈ کی ملی بھگت سے فی ملازم مبینہ طور پر 20ہزار روپے کے قریب رشوت وصول کی جارہی ہے جس کی مد میں متعلقہ ملازمین کی بوگس تنخواہوں کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے جس پر ڈائریکٹر گنج بخش ٹاﺅن اور ایکسین راوی روڈ کی جانب سے مکمل طور پر خاموشی اختیار کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس ڈی او راوی روڈ کو ملازمین سے ساز باز کرنے کی مکمل آزادی دے رکھی ہے عرصہ دراز سے آدھی درجن ملازمین سے کھر بیٹھ کر تنخواہوں کی ادائیگی کی مد میں لاکھوں روپے وصول کئے جا رہے ہیں۔ مبینہ طورپر مزید ورک چارج ملازمین کو گھر بٹھا کر تنخواہوں کی ادائیگی کا سلسلہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈائریکٹر گنج بخش ٹاﺅن انتظامیہ کو سیاسی اثر وسوخ سمیت زبانی جمع تفریق کی رپورٹس پیش کرتے ہوئے ”سب اچھا“ کی رپورٹ دے رہا ہے۔ گنج بخش ٹاﺅن ڈائریکٹوریٹ میں بوگس ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی پر مزید انکشافات کئے جائیں گے۔ ڈائریکٹر گنج بخش ٹاﺅن حامد لال اور ایکسین حسین رضا نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کوئی بوگس ملازم نہیں جس کو تنخواہ دی جارہی ہو،باقی مزید چیک کر لیتے ہیں۔
واسا ، سب ڈویژن راوی روڈ ملازمین کو بوگس تنخواہوں کی ادائیگی
















