پاکستان میں گدھے کے گوشت کی باقاعدہ پیداوار شروع، سلاٹر ہاوس قائم
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان میں گدھے کے گوشت کی باقاعدہ پیداوار شروع، سلاٹر ہاوس قائم کردیا گیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تحفظ خوراک کے اجلاس میں گدھوں کی افزائش کا ذکر ہوا،حکام نے بریفنگ دی گوادر میں گدھوں کا سلاٹر ہاوس قائم ہونے سے پیداوار بھی شروع ہو گئی ،چین کے ساتھ گدھے کی کھال اور ہڈیوں کامعاہدہ ہوا، گودار میں چینی کمپنی کام کرے گی۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی نے پوچھا زندہ گدھوں کو چین ایکسپورٹ کیوں نہیں کرتے، حکام وزارت خوراک و تحفظ نے بتایا زندہ گدھوں کی ایکسپورٹ مشکل کام ہے، ملک کے دوسرے حصوں میں بھی گدھوں کے سلاٹر ہاوس کیلئے درخواستیں آرہی ہیں،حکام نے بتایا نئی چینی کمپنیوں سے گدھوں کے سلاٹر ہاوس سے متعلق بات چیت چل رہی ہے،رکن کمیٹی رانا حیات نے کہا پاکستان میں گدھوں کا استعمال کم ہو رہا ہے، لوڈر رکشوں نے جگہ لے لی ہے، اچھی نسل کے گدھوں کی بریڈنگ ہونی چاہیے۔


















