چیمپئنز ٹرافی کے آن لائن ٹکٹس کب دستیاب ہوں گے، اہم ہدایت جاری

لاہور (مشرق نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے آن لائن ٹکٹ خریدنے والوں کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آن لائن ٹکٹ نجی کوریئر کمپنی سے جمعہ 7 فروری شام 4 بجے سے دستیاب ہوں گے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ آن لائن بک کئے گئے ٹکٹس 7 فروری سے نجی کوریئر کمپنی کے مقرر کردہ مراکز سے دستیاب ہوں گے، ملک کے 13 شہروں میں نجی کوریئر کمپنی کے 37 مراکز قائم کئے گئے ہیں، جہاں ٹکٹس دستیاب ہیں۔ پی سی بی کے مطابق جن لوگوں نے آن لائن ٹکٹس ب±ک کرائے ہیں، انہیں ہارڈ کاپی حاصل کرنا لازم ہے، فزیکل ٹکٹس حاصل کرنے کیلئے ٹکٹ خریدنے والے کا اصل شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔ واضح رہے کہ 24 دسمبر 2024 کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کی میزبانی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا تھا۔ چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔ افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں ہوگا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 23 فروری کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔