بیجنگ:(مشرق نیوز)پاکستان چین متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر متفق، مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کردئیے گئے۔
چین کے سرکاری دورے پر موجود صدر مملکت آصف زرداری کا بیجنگ میں عظیم ہال پہنچنے پر چینی صدر شی جن پنگ نے پرتپاک استقبال کیا،مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیاگیا،پاکستان ،چین کے قومی ترانے بجائے گئے ،دونوں ممالک کے صدور نے اپنے وفود کا تعارف کرایا،بعد ازاں مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کیے گئے، صدر مملکت آصف زرداری اور چینی ہم منصب شی جن پنگ بھی موجود رہے،معاہدوں کے مطابق پاکستان اور چین صحت، میڈیا، توانائی، سماجی، اقتصادی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔
صدر مملکت آصف زرداری نے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی اور دورہ پاکستان کی دعوت دی، ملاقات کے دوران دوطرفہ معاشی تعاون کے منصوبوں سمیت علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات سے قبل صدر مملکت کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، دوطرفہ شراکت داری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے ، بنیادی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
آصف زرداری نے چین کےساتھ سدا بہار تزویراتی تعاون کی شراکت داری کےلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہابیجنگ کی مثالی ترقی و خوشحالی چینی قیادت کے ویژن ،عوام کی فعالیت کا مظہر ہے،صدر مملکت نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت عالمی ترقی میں چین کے گہرے تعاون پر صدر شی جن پنگ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاپاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت باہمی طور پر سودمند تعاون کے تصور کی روشن مثال ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاک چین اقتصاری راہداری سے علاقائی روابط، مشترکہ فوائد اور خوش حالی کو فروغ حاصل ہوگا، آصف زرداری نے صدر شی جن پنگ کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہاعوام ، حکومت صدر شی جن پنگ کو وژنری رہنما اور پاکستان کے خاص دوست کے طور پر انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،بعد ازاں صدر شی جن پنگ نے آصف زرداری اور وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔
قبل ازیں صدر مملکت آصف زرداری نے چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاو لے چی سے ملاقات کی، باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا،فریقین نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر تبادلہ خیال ،سائنس و ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچے اور زرعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا،اعلامیے میں کہا گیا پاک چین اقتصادی راہداری عوام کی خوشحالی پر مرکوز ترقی کی روشن مثال ہے،دونوں ممالک کی دوستی دہائیوں کے دوران مزید گہری وسیع ہوئی ،پاک چین تعلقات کی بنیاد تزویراتی باہمی اعتماد پر قائم ہے۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















