تبادلے آئین کے تحت، مزید صوبوں سے بھی جج آنے چاہئیں: چیف جسٹس

اسلا م آباد (بیورو رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے دیگر ہائی کورٹس سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کو ٹرانسفر کیے جانے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تبادلے آئین کے تحت ہوئے ، مزید صوبوں سے بھی جج آنے چاہئیں،سپریم کورٹ اسلام آباد میں پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، تقریب کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسلام آباد ہائی کورٹ پورے پاکستان کی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئے ججز کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے،ججز کی تعیناتی اور ٹرانسفر دونوں الگ معاملے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے ٹرانسفر کے معاملے کو مکس نہ کیا جائے، دوسرے صوبوں کے ججز کو بھی فیئر چانس ملنا چاہیے، بطورچیف جسٹس پاکستان ویژن بڑا ہونا چاہیے، میں روزانہ30سے 40کیسز سن رہا ہوں، سپریم کورٹ میں زیرالتواکیسز کا بیک لاگ ختم کرناہے، ہمیں سپریم کورٹ میں مزید ججز کی ضرورت ہے،ہر جج آزاد اور بااختیار ہے، سارا لوڈ تین چار ججز پر پڑ جاتا ہے، جو میرا دائرہ اختیار ہے بلاخوف وخطر استعمال کروں گا،جو آئینی مینڈیٹ مجھے ملا اسے دیکھ کر ہی فیصلے کرتا ہوں، جہاں ذرا سا بھی لگامیرا کوئی انٹرسٹ ہے معاملے سے فورا الگ ہو جاتا ہوں،وقت لگے گا سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا،چیف جسٹس نے کہااسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز ٹرانسفر کا معاملہ خوشی کی بات ہے،اسلام آباد وفاقی اکائیوں کی علامت ہے، یہ محض ایک ماربل کی سفید عمارت نہیں،جب ہم دور دراز علاقوں میں جاتے ہیں تو وہاں کے جج سوالیہ نظروں سے دیکھتے ہیں، سکول جاتے تو ہمیں کہا جاتا تھا آپ نے جنٹلمین بننا ہے، یہ نہیں کہتے تھے سائنسدان یا انجینئر بنیں، ٹرانسفر کی تجویز سے میں کیوں متفق ہوا اب بتاتا ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایکٹ کے سیکشن 3 کے تحت ہائی کورٹ تمام وفاقی اکائیوں کی نمائندگی مساوی ہونے بارے کہتا ہے،بلوچی بولنے، پنجابی بولنے، سندھی زبان بولنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ آئے ہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ پاکستان کی یگانگت کی جگہ ہے، آئین کا آرٹیکل 200 اس کی اجازت دیتا ہے اور یہ اچھا اقدام ہے، 3 ججوں کی اسلام آباد ٹرانسفر پر ججوں کی حوصلہ افزائی کی جائے، اب میں سینیارٹی کے ایشو پر بات کرتا ہوں،سینارٹی کا معاملہ ہمارے پاس ہی آئے گا تو جواب مل جائیگا، ابھی اس بارے میں کوئی تاثر قائم نہ کریں، جنوبی افریقہ کا مطالعاتی دورہ کی دعوت آئی،کہا گیا دورے کےلئے 3 سپریم کورٹ اور 5 ہائی کورٹ کے جج دیں،میں نے سپریم کورٹ کے ایک جج ہائی کورٹ کے دو جبکہ ضلعی عدلیہ کے آٹھ جج صاحبان کی منظوری دی،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مزید کہا مالاکنڈ کے40وکلاءنے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ٹرینگ کی درخواست کی جو فوراً منظور کر لی گئی،میں نے مختلف علاقوں کی 50 بار ایسو سی لیشن کو اکیڈمی سے کنیکٹ کر دیا ہے باقی بھی جلد ہوجائیگا، پاکستان میں مجموعی طور پر 692 جوڈیشل آفیسرز ہیں،قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اگلا فوکس صبح اور شام کے وقت ضلعی عدالتوں بارے پالیسی بنانا ہوگا، تجویز پر رائے مانگی تو 83فیصد نے ہاں جبکہ صرف 17فیصد نے انکار کیا،لاءاینڈ جسٹس کمیشن میں ریٹائرڈ ججوں کی جگہ وکلاءکو لگایا جا رہا ہے، سندھ سے مخدوم علی خان، پنجاب سے خواجہ حارث اسلام آباد میں منیر اے پراچہ سے بات کریں گے، خیبر پختونخوا سے مسٹر عباسی کو لینے پر غور کیا جا رہا ہے،منتخب وکلاءتنظیموں کے عہدیداروں سے بھی مشاورت کریں گے،ججز کے خطوط کے حوالے سے سوال پر چیف جسٹس پاکستان نے جواب دیتے ہوئے کہا لیٹربازی کا معاملہ آپ دیکھیں گے بہت جلد ختم ہو جائے گا،میں ہائی کورٹ بھی جاو¿ں گا،تمام ججز سے ملاقات کرونگا،ججوں کےساتھ بیٹھوں گا،ان سے گپ شپ لگاو¿ں گا،انہیں ٹھنڈا بھی کرونگا،میں اپنے ججز سے بھی بات کروں گا،ہمارے ججز بہت جلد پریشان ہو جاتے ہیں،ججز سے بات چیت کے عمل میں وقت لگے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اہم فیصلے کرتے ہوئے دوسرے صوبوں سے آنے والے 3 ججز کے بعد سینیارٹی لسٹ تبدیل کردی، جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر پیونی جج اسلام آباد ہائیکورٹ بن گئے،تبدیلی کے بعد جسٹس محسن اختر کیانی سنیارٹی لسٹ پر دوسرے نمبر چلے گئے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب تیسرے ، جسٹس طارق محمود جہانگیری سنیارٹی لسٹ میں چوتھے نمبر چلے گئے، جسٹس بابر ستار پانچویں، جسٹس سردار اسحاق خان چھٹے نمبر، جسٹس ارباب طاہر ساتویں، جسٹس ثمن رفعت امتیاز آٹھویں نمبر، جسٹس خادم حسین نویں، جسٹس اعظم خان دسویں نمبر، جسٹس آصف گیارہویں اور جسٹس انعام امین منہاس بارہویں نمبر پر چلے گئے،اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوسرے صوبوں سے 3 ججز کے آنے کے بعد مزید تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں جس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی تبدیل کردی گئی، چیف جسٹس عامر فاروق کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا، سینئر پیونی جج جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو انتظامی کمیٹی کے ممبران مقرر ہوگئے، چیف جسٹس کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا،چیف جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی بھی تبدیل کردی، نئی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی سینئر پیونی جج جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ہوگی، چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار اعجاز احمد نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔