لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ،بس میں سواری ،تفصیلی معائنہ بھی کیا،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایاگیا الیکٹرک بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر،وائی فائی، یو ایس بی(USB) پورٹ و دیگر سہولیات موجود ہیں،30نشستیں،80مسافروں کی گنجائش ہو گی،سپیشل افراد کےلئے ریمپ اور نشستیں مخصوص ہو ںگی، الیکٹرک بس میں مسافروں کے تحفظ کےلئے فرش پر اینٹی سلپ شیٹ کا استعمال کیا گیا۔
پاکستان کی مکمل الیکٹرک بس کےلئے گرین ٹاون ہمدرد چوک ڈپو میں 9 مخصوص چارجنگ سٹیشن قائم کیے گئے،ہرچارجنگ کے بعد 250 کلومیٹر فاصلہ طے کر سکے گی اور4مرتبہ روٹ مکمل کرسکے گی،مسافروں کی سہولت کےلئے روٹ ڈسپلے بھی نظر آئے گا،خواتین کےلئے الگ فی میل سیکشن ہو گا،ہراسانی واقعات کے سد باب کےلئے کیمرے بھی نصب ہوں گے۔
لاہورکے سب سے بڑے طویل ترین 21کلو میٹر روٹ پر 27الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاون براستہ کوئینز روڈ، مزنگ، فیروز پور روڈ،کیمپس پل اور اچھر ہ نہرسے ای بس سروس شروع ہوگی، لاہور کی پہلی ای بس سروس پر 17ہزار مسافر روزانہ سفر کر سکیں گے، ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاون روٹ ای وی بس سروس کا باقاعدہ آغاز فروری کے وسط میں ہوگا۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس میں ای ٹیکسی پراجیکٹ کابھی جائزہ لیا گیا،مریم نواز نے بس سٹینڈ پر سولر فین ، واٹر کولر کی تنصیب کا جائزہ لینے اورہر بس سٹینڈ پرسیف سٹی کیمرے نصب کرنے کا حکم دےدیا۔
ادھرمریم نواز کے فوری ایکشن لینے پر شہری پر تشدد کرنے والے پولیس افسر کو معطل کر دیا گیا، وزیراعلیٰ نے تشدد کرنے والے پولیس افسر کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاپولیس کی عزت ہوتی ہے تو کیا عام آدمی کی عزت نہیں ہوتی، مجھے اپنے ہر شہری کی عزت نفس کا احساس ہے،کسی کو عام آدمی پر ظلم وزیادتی کی اجازت نہیں دوں گی۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















