راولپنڈی، اسلام آباد: (بیورورپورٹ)کے پی میں کارروائیاں،سکیورٹی فورسز نے 10خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھلاچی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا،4 خوارج مارے گئے۔
شمالی وزیرستان کے علاقوں دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں 4 مختلف کارروائیوں میں سکیورٹی فورسز اور خارجی دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،،6 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا،مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،ملک سے دہشتگردی کی لعنت کاخاتمہ کرکے دم لیں گے۔
دوسری جانب صدر ،وزیراعظم،وزیر دا خلہ نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے عفریت کے خاتمے کےلئے کارروائیاں کر رہی ہیں،پوری قوم دہشتگردی کےخلاف متحد ہے،فتنہ الخوارج کےخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، قوم کی حمایت سے قلع قمع کریں گے۔
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 10 خارجی جہنم واصل
















