کراچی :(بیورورپورٹ)امریکی خاتون نے واپس جانے کیلئے شرط رکھ دی۔
اونیجا اینڈریو رابنس نے کراچی میں سماجی کارکن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا شوہر کو تلاش کر رہی ہوں، اپنے شوہر کےساتھ دبئی چلی جاوں گی،حکومت ایک لاکھ ڈالر دے،مجھے پیسے اور نیویارک جانے کےلئے ٹکٹ دیا جائے۔
امریکی خاتون نے کہا 20ہزار ڈالر اپنے لیے اور باقی شہر کےلئے مانگ رہی ہیں کیونکہ شہر کو از سر نو تعمیر کرنا چاہیے،چاہتی ہوں شہر کی سڑکیں اور عمارتیں صاف ہوں۔
امریکی خاتون نے واپس جانے کیلئے شرط رکھ دی
















