اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر)8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا،اجلاس 11 کی بجائے اب 10 فروری کو ہوگا،ممبران کو اجلاس ایک دن پہلے بلانے سے باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا گیا، سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کےلئے پانچوں ہائی کورٹس کے 5 سینئر ججز کے نام طلب کرلیے گئے۔
ادھر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے چیف جسٹس سے الگ الگ ملاقات کی،اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب جوڈیشل کمیشن کا اجلاس رکوانے کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی،متفرق درخواست لاہورہائیکورٹ بارکی جانب سے دائرکی گئی،موقف اختیارکیاگیا 26 آئینی ترمیم کیس میں عدالت فریقین کونوٹس جاری کرچکی، 26ویں ترمیم سماعت کے بعد سپریم کورٹ میں ججز تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن اجلاس بلایا گیا،عام تاثر ہے کورٹ پیکنگ کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلایاگیا ،26ویں ترمیم کے بعدسپریم کورٹ میں تعینات ہونےوالے ججز آزاد نہیں ہوں گے،جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مو¿خرکرنے کا حکم دیا جائے۔
ججز تعیناتی معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا شیڈول تبدیل
















