مہنگائی کی رفتار تیزی سے نیچے،دسمبر میں80 ماہ کی کم ترین سطح پر ریکارڈ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)مہنگائی کی رفتار تیزی سے نیچے،دسمبر میں80 ماہ کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی، وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق دسمبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد ریکارڈ کی گئی جو 80 ماہ کی کم ترین سطح ہے،شرح تبادلہ کے استحکام، مالیاتی نظم و ضبط اور بہتر سپلائی نے مہنگائی کم کرنے میں مدد دی،غیر قانونی فارن ایکسچینج کمپنیوں، سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کےخلاف سخت کارروائیاں،حساس قیمت اشاریہ (SPI) میں جنوری 2025 کے آخری 4 ہفتوں میں مسلسل کمی دیکھی گئی ،23 جنوری 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے میں SPI میں 0.77 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق 12 کی قیمتوں میں کمی، 14مہنگی،25کے نرخ مستحکم رہے،ای سی سی نے نومبر میں دالوں ، مرغی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے پر نوٹس لیا،پی بی ایس کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق حکومتی پالیسی انتظامی تدابیر ،ریلیف اقدامات مہنگائی کے دباو کو موثر طریقے سے قابو میں رکھنے میں مددگار رہے۔