کراچی آئی امریکی خاتون سے شادی کے 3خواہشمند

کراچی: (بیورورپورٹ)شادی کے خواب سجائے کراچی آئی امریکی خاتون کو محبت تو نہ مل سکی تاہم شادی کے خواہشمند شہریوں کی لائن لگ گئی،3شہریوں نے پیشکش کرتے ہوئے شرائط بھی بتادیں۔

عبدالرحیم نے کہاڈرائیور اور ریٹائرڈ ملازم ہوں، اسلام میں پہلی اہلیہ سے دوسری شادی کی اجازت لینے کی ضرورت تو نہیں لیکن میں نے بتا دیا امریکی خاتون سے شادی کےلئے تیار ہوں اگر وہ مسلمان ہو جائے۔

ایک اور شخص نے کہاامریکی خاتون اگر سنجیدہ ہیں تو رہائش کےساتھ ماہانہ خرچہ 5ہزار ڈالرز دینے کےلئے تیار ہوں۔

62سالہ معمر و نابینا شخص نے بھی شادی کی خواہش ظاہرکرتے ہوئے کہامیری شرط ہے ماہانہ خرچ کےساتھ امریکہ لے جائے،اپنی آنکھوں کا علاج کراﺅں گا۔