پیکا ایکٹ سینٹ میں پیش،پی ٹی آئی،صحافیوں کااحتجاج

اسلام آ باد: (بیورورپورٹ)پیکا ایکٹ سینٹ میں پیش،پی ٹی آئی کاشدید احتجاج،نعرے بازی،صحافیوں نے واک آوٹ کر دیا۔

پی ٹی آئی اراکین نے نشستوں پر کھڑے ہو کرڈیسک بجائے اور نعرے لگائے لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی،بعدازاں ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے صحافیوں کے واک آوٹ اور پی ٹی آئی احتجاج پر پیکا ایکٹ ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا اور اجلاس پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا۔