عمران خان فلاحی منصوبے پر سزا پانےوالے واحد وزیراعظم ہیں، بیرسٹر سیف

پشاور: (بیورورپورٹ) مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے عمران خان فلاحی منصوبے پر سزا پانے والے واحد وزیراعظم ہیں۔

مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہابانی پی ٹی آئی تاریخ کے واحد وزیراعظم ہیں جنہیں فلاحی منصوبے پر سزا دی گئی،شریف خاندان کی طرح کرپشن ،منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی،القادر کیس میں پیسہ بیرون ملک نہیں گیا بلکہ پاکستان آیا۔

مشیر اطلاعات کے پی نے کہامریم نواز کو القادر یونیورسٹی ضبط ہونے اور تحویل میں آنے پر بہت خوشی ہے،سزا پر خوشیاں منانے والے جلد ہی پچھتائیں گے۔