وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے 6ادارے بند، 4 کو ضم کرنے کی منظوری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)رائٹ سائزنگ کے دوسرے مرحلے کاآغاز،وفاقی کابینہ نے وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے 6ادارے بند اور 4 کو ضم کرنے کی منظوری دےدی ، وزارت کے 6اداروں کو کم افرادی قوت کےساتھ برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے مختلف اداروں کی رائٹ سائزنگ کا عملدرآمد پلان 20 جنوری تک شیئر کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے،نسٹ کامعیار بہتر اور 100 یونیورسٹیوں میں جگہ بنانے،نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو 5سال میں خود کفالت کے حصول کا پلان طلب کرلیا گیا۔

کونسل فارورکس اینڈ ہاﺅسنگ ریسرچ، پاکستان کونسل فارسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بند ،پِاکستان کونسل فار رینیویبل انرجی ٹیک، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کے دیگر متعلقہ اداروں کےساتھ انضمام ،پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اورانجینئرنگ کونسل کو ڈیجیٹلائز کرنے کی تجویز دےدی گئی۔