جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ

راولپنڈی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا،کیس پرسماعت اڈیالہ جیل میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، گواہ پولیس اے ایس آئی نور کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔

ملزموں سے برآمد ڈنڈے، جھنڈے، لائٹر، ماچس بھی عدالت میں پیش کردی گئی،دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی عدالت میں موجود رہے۔

ملزمہ مسرت جمشید چیمہ کے وکیل علی عمران کوداخلے کی اجازت نہ ملی،ساتھی وکلا کی غیر مشروط معافی کی زبانی درخواست نے مسترد کردی، عدالت نے حکم دیا وکیل علی عمران پہلے عدالت کے نوٹس کا تحریری جواب دیں، مزید سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں26نومبر احتجاج کیس میںگرفتار 30 ملزموں کی بعدازگرفتاری ضمانت درخواستوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی،وکیل نے کہاکیس میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے ،مقدمہ سپیشل افسر ہی درج کرا سکتا ہے، مقدمہ نامعلوم ملزموں کےخلاف درج کیا گیا،جج نے ریمارکس دئیے سیکشن سیون تب لاگو ہو گا جب آپ این او سی کےلئے اپلائی کریں گے،بعد ازاں عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔