پشاور:(بیورورپورٹ)لوئرکرم میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن کا فیصلہ ،ڈپٹی کمشنر نے بے گھر افراد کیلئے ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،ٹی ڈی پیزکیمپ قائم کرنے کیلئے صوبائی ریلیف کوخط بھی بھیج دیا گیا۔
متاثرین کیلئے کیمپ ٹل ڈگری ،ٹیکنیکل کالج،ریسکیو1122 اور عدالت کی عمارت میں قائم کئے جائیں گے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکی نگرانی میں کمیٹی بھی قائم کردی گئی،ڈی سی کرم نے کہا انٹیلی جنس بیس آپریشن بگن، مندوری اوچت، چارخیل اور چھپری میں کیا جائےگا۔
ادھر جرگہ ممبر لائق اورکزئی نے کہابگن حملے سے امن کوششیں شدید متاثر ہوئیں، حکومت سے بار بار امن معاہدے کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تجویز دی ، خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس نہ لیا گیا تو جرگوں و معاہدوں کی کوئی اہمیت نہیں رہے گی۔
لوئرکرم میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن کا فیصلہ،بے گھر افراد کیلئے کیمپ قائم

















