اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد 2، بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی منظوری دےدی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کمیشن نے 4 میں سے 2 ناموں کی منظوری دیتے ہوئے سیشن جج اعظم خان اورسابق صدراسلام آباد ہائیکورٹ بار راجہ انعام امین منہاس کو ایڈیشنل جج نامزد کردیا،کمیشن نے بلوچستان ہائیکورٹ کےلئے 3 ایڈیشنل ججوں کی منظوری بھی دی۔
اسلام آباد 2، بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی

















