کراچی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کرنٹ اکاونٹ مسلسل 5ویں بار سرپلس ،سٹیٹ بینک نے اعدادو شمار جاری کردئیے۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران ملکی کرنٹ اکاونٹ ایک ارب 21 کروڑ ڈالر سرپلس رہا ،دسمبر 2023 کے مقابلے میں دسمبر 2024 میں ملکی کرنٹ اکاونٹ 109 فیصد بڑھا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے کرنٹ اکاونٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس رہنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا اکتوبر، نومبر ، دسمبر 2024 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ مسلسل سرپلس میں رہنے معاشی پالیسیوں کی درست سمت ہونے کی سند ہے،رواں مالی سال سرپلس کو مزید بڑھانے کےلئے متحرک ہیں،مثبت معاشی اعشارئیے کاروباری برادری کے حکومت ،پالیسیوں پر بڑھتے اعتماد کے عکاس ہیں، اڑان جیسے پروگرام سے معیشت کو مزید تقویت ملے گی۔
دریں اثنا پاکستان کو ٹرانزٹ تجارت کا مرکز بنانے اور گارگو ٹریکنگ پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی تجارتی مراکز سے ٹریکنگ، ٹریسنگ ،سکیننگ کے متروک نظام ختم کر کے جدید ٹیکنالوجی کاحامل نظام نافذ،کارگو ٹریکنگ کی خدمات مہیا کرنےوالے اداروں کے معیار کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے۔
شہبازشریف نے کہاٹریکنگ نظام میں بہتری سے سمگلنگ میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ،رواںسال افغانستان کو 211 ملین ڈالر چینی کی برآمد ممکن ہوئی، مواصلات کے مربوط نظام اور کارگو کی بہتر ٹریکنگ سے پاکستان علاقے کے دیگر ممالک کےلئے راہداری تجارت کا مرکز بنے گا۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















