بھارتی آرمی چیف نے ناکامیوں کا ملبہ پھر پاکستان پرڈال دیا

نئی دہلی:(مشرق نیوز)بھارتی آرمی چیف کی جھوٹ سے بھرپور پریس کانفرنس،ناکامیوں کا ملبہ پھر پاکستان پرڈال دیا۔

نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندرا دویدی نے کشمیریوں کی تحریک آزادی اور جذبہ حریت کچلنے میں ناکامی پر غلط بیانی کرتے ہوئے کشمیری حریت پسندوں کو پاکستانی قرار دےدیا اورمقبوضہ جموں کشمیر میں صورتحال مکمل کنٹرول میں ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے اعتراف کیابھارتی ، چینی افواج کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے۔