اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عازمین حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پاکستان اور سعودی عرب میںمعاہدہ طے پا گیا،وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے حج 2025 معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے کے تحت 179,210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے، پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ،حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی ،نرخ بھی کم ہوں ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کےلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، سفر حج کو مزید قابل رسائی، آسان اور آرام دہ بنانے کےلئے 20 سے 25 دن کا مختصر حج پروگرام متعارف کرادیاگیایا ، عازمین کو مدینہ منورہ میں 4 سے 8 روز کی مدت کےلئے رہائش کا انتخاب کرنے کی سہولت ہو گی، ہر عازم کو خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ایک بیگ ملے گا ،پاکستانی پرچم، شناخت کےلئے کیو آر کوڈ اور متعلقہ معلومات ہوں گی۔
وزارت مذہبی امورکے ترجمان نے کہاخصوصی موبائل ایپ سے تمام معلومات موبائل فونز پر دستیاب ہوں گی، عازمین اپنے حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول، فلائٹ کی معلومات، سعودی عرب میں رہائش، ادائیگی اور دوران حج مقامات کے لائیو نقشے و لوکیشنز سے خود کو آگاہ رکھ سکیں گے۔
پاکستانی عازمین حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے معاہدہ

















