اسلام آباد: ( ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے لڑکیوں کی تعلیم وقت کا بڑا چیلنج ہے، تعلیم ہر معاشرے میں بنیادی حق ہے، غریب ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانا ہو گی۔
مسلم معاشروں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع کے عنوان سے 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہر معاشرے میں تعلیم کا حصول بنیادی حق ہے، ارفع کریم سب کیلئے مثال ہے،لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کا چیلنج درپیش ہے، خواتین کے حقوق کو یقینی بنانا ہو گا۔
شہباز شریف نے کہا بے نظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں، مریم نواز پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب ہیں،خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں، لڑکیوں کو بھی تعلیم میں مشکلات درپیش ہیں، خواتین کو تعلیم کی فراہمی سے ہی معاشرہ ترقی کرتا ہے۔
لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی موجودہ وقت میں بڑا چیلنج ہے، لڑکیوں کو فنی تعلیم کے ہنر سے مالا مال کرنا ہو گا، دانش سکول سے تعلیم مکمل کرنیوالی طالبات سب کے سامنے روشن مثال ہیں، لڑکیوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے سے معاشرہ مضبوط، ترقی یافتہ ہوگا، طالبات اپنی قابلیت سے عالمی معیشت میں بھرپور کردار ادا کرسکتی ہیں۔
غریب ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانا ہو گی:وزیراعظم
















