اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، 3.1 بلین ڈالر ترسیلات زر نومبر 2024 سے 5.6 فیصد زائد ہے، دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک ترسیلات زر میں 29.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
شہبازشریف نے کہاریکارڈ رقم بھیجنا پاکستانی بہن بھائیوں کے ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے عزم کی سند ہے، ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، پاکستان معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ، حکومت ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کےلئے پر عزم ہے۔
دریں اثناوزیراعظم نے ان لینڈ ریونیو کے اپیلیٹ ٹربیونلز کے امور پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت دی عدالتوں میں زیر التوا محصولات کے مقدمات جلد نمٹانے کےلئے فوری اقدامات کئے جائیں،تاخیر کسی صورت برداشت نہیں ،اپیلیٹ ٹربیونلز ان لینڈ ریونیو میں بین الاقوامی معیار کی افرادی قوت کو مسابقتی تنخواہوں، مراعات ،پیشہ وارانہ ٹیلنٹ کی بنیاد پرتعینات کیا جائے، بہترین ٹیلنٹ کو تعینات کرکے محصولات کے کیسز فوری حل کیے جائیں،کام میں تاخیر کسی صورت براشت نہیں کی جائے گی۔
شہبازشریف نے کہاایف بی آر اصلاحات پر کام تیزی سے جاری ہے، حال ہی میں کراچی میں فیس لیس اسسمنٹ نظام کا اجرا کیا گیا، جدید خودکار نظام سے کرپشن کا خاتمہ اور کسٹمز کلیئرنس کیلئے درکار وقت میں خاطر خواہ کمی آئی، ملک و قوم کی ایک ایک پائی کا تحفظ کریں گے،غریب عوام پرمزید بوجھ ڈالنے کی بجائے نادہندگا ن سے ٹیکس وصول کریں گے۔
مزید برآںپی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی پروزیراعظم نے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پروازوں کی بحالی سے بیرون ملک مقیم پاکستانی براہ راست مستفید ہو سکیں گے، پروازوں کی بندش سے قومی ایئر لائن کو اربوں ڈالرز کا نقصان پہنچا،ساکھ متاثر ہوئی،حکومت نے قومی ایئر لائن کا تشخص بحال کیا، یورپ پروازوں کی بحالی کے بعد پی آئی اے ترقی کی جانب گامزن ہے۔
مزید برآںوزیراعظم شہباز شریف سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ نے ملاقا ت کی، شہباز شریف نے کہا بین الاقوامی کانفرنس کا مقصد مسلم دنیا میں خواتین کی معیاری تعلیم و خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ٹھوس کوششوں کو آگے بڑھانا ہے،غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی ، فلسطینی عوام کےلئے انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی یقینی اور جنگی جرائم پر اسرائیل کااحتساب کیا جائے۔
علاوہ ازیں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ سے ملاقات میںشہبازشریف نے کہامسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی سے عالمی سطح پر اہم پیغام جائے گا مسلم دنیا لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے، وزیراعظم نے مسلم ورلڈ لیگ کے مقاصد اور اہداف کےلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا پاکستان میں سیرت میوزیم کے قیام کامنصوبہ جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گا،پاکستان مشترکہ منصوبوں کی جلد تکمیل بالخصوص سیرت میوزیم کے قیام کےلئے کام جاری رکھے گا۔
ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے جوزف عون کولبنان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشا ت کا اظہار کیااو ر کہاپاکستان لبنان کے ساتھ تعلقات کوبے حد اہمیت دیتا اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















