آرمی ایکٹ کا اطلاق صرف فوج پر ہوتا ہے:جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد: ( ) فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے طریقہ کار پر مطمئن کریں، آرمی ایکٹ کا اطلاق صرف فوج پر ہوتا ہے، فوجی افسران کو بنیادی حقوق اور انصاف ملتا ہے یا نہیں سب کو مدنظر رکھیں گے۔


جسٹس مسرت ہلالی نے کہا جو آفیسر ٹرائل چلاتا ہے کورٹ میں وہ خود فیصلہ نہیں سناتا، ٹرائل چلانے والا افسر دوسرے بڑے افسر کو کیس بھیجتا ہے وہ فیصلہ سناتا ہے، جس آفیسر نے ٹرائل سنا ہی نہیں وہ کیسے فیصلہ دیتا ہوگا۔


جسٹس جمال مندوخیل نے کہا مجھے 34 سال شعبہ میں ہوگئے مگر پھر بھی خود کو مکمل نہیں سمجھتا، کیا آرمی افسر کو اتنا تجربہ اور عبور ہوتا ہے سزائے موت تک سنا دی جاتی ہے۔

وکیل خواجہ حارث نے کہا ملٹری ٹرائل کے طریقہ کار کو دلائل کے دوسرے حصے میں مکمل بیان کروں گا۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے استفسار کیا ملٹری کورٹس میں کیسے ٹرائل کیا جا رہا ہے مراحل کیا ہیں سب بتائیں، سب سمجھ رہے ہیں سویلین عدالتوں کی طرح ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہیں ہوتا، ملٹرری کورٹس کے ٹرائل کی کوئی مثال دیں۔