شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے حکومت،پی ٹی آئی مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے، ن لیگ کی حمایت سے پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا، پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی ہے حمایتی نہیں۔
صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ نے مزید کہان لیگ کا ساتھ دینے کا فیصلہ سیاست نہیں ریاست بچانے کےلئے کیا تھا،حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے، مذاکرات صرف ایک شخص کو بچانے کے لیے ہیں، پنجاب میں پیپلز پارٹی ابھر کر سامنے آئے گی۔
حکومت،پی ٹی آئی مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے،سید حسن مرتضیٰ
















