JAZZ نے پری پیڈ صارفین پر آٹو ایڈوانس ایپ زبردستی نافذ کردی

لاہور:(رپورٹ: نعیم جاوید ) موبی لنک جاز کمپنی نے مہنگائی سے پسے عوام کی جیبوں پر ایک مرتبہ پھر ڈاکہ ڈالتے ہوئے پری پیڈ صارفین پر آٹو ایڈوانس ایپ زبردستی نافذ کر دی جس کے نتیجے میں جس صارف کا بھی پیکیج یا بیلس ختم ہو جاتا ہے اسے جاز ایڈوانس بار بار دیا جاتا ہے جب صارف نیا پیکیج لگانے کےلئے پیسے لوڈ کراتا ہے تو اسے تب پتہ چلتا ہے کہ وہ جاز کا مقروض ہے

آٹومیٹک جاز سے صارفین کی جیبوں سے اربوں روپے نکلوا لئے گئے ، صارفین آٹو ایڈوانس سروس ختم کرانے کےلئے موبی لنک جاز کے دفاتر کے دھکے کھا رہے ہیں اس کے علاوہ جاز کیش میں بھی زبردستی ایڈوانس دینے اور بیمہ انشورنس کے نام پر صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا کام جاری ہے صارفین نے روزنامہ مشرق لاہور کے توسط سے حکومت سے مطالبہ کیا ہے موبی لنک جاز کمپنی کا مکمل آڈٹ کیا جائے اور کوئی بھی نئی سروس شروع یا لاگو کرنے سے پہلے صارف کو آگاہ کیا جائے۔