چیف جسٹس نے سپریم کورٹ پروموشن کمیٹی دوبارہ تشکیل دےدی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس منصور علی شاہ کی معذرت،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی پروموشن کمیٹی دوبارہ تشکیل دےدی۔

سینئر جج کی معذرت کے بعد جسٹس جمال خان مندوخیل کو ذمے داری سونپی گئی ،پروموشن کمیٹی کے ممبران میں رجسٹرار سپریم کورٹ اور ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن ڈیپارٹمنٹل سلیکشن شامل ہیں۔