راولپنڈی :(بیورورپورٹ)کے پی میں آپریشنز،19خوراج جہنم واصل،3جوان وطن پر قربان ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے متنی،مہمند کے علاقے بائیزئی اور ضلع کرک میں 6 ،7 جنوری کو خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا،دہشتگردوں کےساتھ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا،سکیورٹی فورسز نے متنی میں 8 خوارج کو ہلا ک کردیا۔
دوسری کارروائی ضلع مہمند کے علاقے بائیزئی میں کی گئی،8 خوارج مارے گئے ،ضلع کرک میں تیسری کارروائی کے دوران 3 خوارج منطقی انجام کو پہنچے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 3 بہادر سپوت جام شہادت نوش کرگئے، شہید ہونے والوں میں لانس حوالدار عباس ، نائیک نذیر، نائید عثمان شامل ہیں،سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلئے پرعزم ،بہادر جوانوں کی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
کے پی میں آپریشنز،19خوراج جہنم واصل،3جوان وطن پر قربان

















